لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)لاہور کے نواحی علاقے میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 6 سالہ بچی کو گولی لگ گئی ۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ہئیر کے علاقہ میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے 6 سالہ عفرہ کو ٹانگ پر گولی لگی۔ جس کےباعث بچی شدید زخمی ہو گئی پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔