لاہور(کرائم رپورٹر)سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے شہری کو قتل کرنے والے گرفتار ملزم کے سنسنی خیز انکشافات ،گرفتار ملزم شوٹر ندیم کو ڈیرہ غازی خان سے سپاری دیکر بلایا گیا اور سعد کو قتل کے عوض 5 لاکھ سپاری دینے کے علاؤہ گھر دینے کا بھی کہا گیا، دوران تفتیش ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے سعد کو ملزمان گلفام اور حمزہ کے ایماء پر قتل کیا واضع رہے کہ پولیس نے درج مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کر دی ہے اور ملزمان گلفام اور حمزہ کی گرفتاری کیلئے مختلف شہروں میں چھاپے مارے جا رہے