• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسم گور کی تحریروں نے انقلاب روس کی راہ ہموار کی،مقررین

لاہور(خصوصی نمائندہ،شوبز رپورٹر)روسی مرکز برائے سائنس، تعلیم اور ثقافت کے زیر اہتمام " بین الاقوامی شہرت یافتہ روسی ادیب میکسیم گورکی کی 158 ویں سالگرہ "اور "با لشوئی تھیٹر کے 250 سال "کے موضوع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین تھے جبکہ میکسم گورکی کی ادبی اور سماجی خدمات کے بارے معروف ادیب ، پبلشر اور دانشور فرخ سہیل گوئندی اور تھیٹر اور ڈرامے کے حوالے سے نامور شخصیت ڈاکٹر سلمان شاہد نے بالشو ئی تھیٹر بارے گفتگو کی ۔ پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی نے موضوع کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ میکسم گور کی روس ہی نہیں دنیا کا عظیم ادیب تھا جس کی تحریروں نے انقلاب روس کی راہ ہموار کی فرخ سہیل گوئندی نے کہا کہ میکسم گورکی شاعر، ادیب، صحافی اور ڈرامہ نگار تو بڑا تھا ہی لیکن اس سے بھی بڑھ کر وہ بڑا فنڈ ریزر بھی تھا جو کسی بھی انقلابی کا بنیادی وصف ہے تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین نے اپنے قیام روس کے واقعات کا ذکر کیا اور کہا کہ" مجھے سکالرشپ پر روس میں اعلی تعلیم کے حصول کا موقع میسر ایا جو میری زندگی کے لیے نئے دور کا اغاز ثابت ہوا"۔
لاہور سے مزید