لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی رکنِ پنجاب اسمبلی (MPA) رئیسہ ممتاز کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی۔ حمزہ شہباز نے محترمہ رئیسہ ممتاز سے ان کی بھانجی کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا۔ سابق وزیراعلیٰ نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔