• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ حسینؒ کا پیغام الٰہی محبت، انسانی ہمدردی ہے،احسان بھٹہ

لاہور(خبرنگار)سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ حضرت شاہ حسینؒ، معروف مادھو لال حسینؒ کی لازوال صوفی تعلیمات آج بھی دلوں کو محبت، رواداری اور اتحاد کے پیغام سے منور کرتی ہیں، اور جدید دنیا کے چیلنجز کے لئے ایک مؤثر ضامن ثابت ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعلیمات معاشرتی ہم آہنگی، ہمدردی اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ انہوں نے یہ باتیں 438ویں سالانہ تین روزہ عرس کے دوسرے روز منعقدہ تصوف کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ، ڈاکٹر احسان بھٹہ نے زور دیا کہ تصوف کانفرنس نوجوانوں کو تصوف کے حقیقی جوہر سے دوبارہ جوڑنے کے لیے منعقد کی گئی ہے، تاکہ وہ اعتدال، روحانیت اور خدمتِ انسانیت کے راستے پر رہنمائی حاصل کریں۔
لاہور سے مزید