لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)ستوکتلہ پولیس نے شاپنگ کیلئے آنے والی خواتین کو ہراساں کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق تھانہ ستوکتلہ کی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا اور اسے کریم پارک کے علاقے سے ٹریس کر کے حراست میں لے لیا۔ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین پی ای اے روڈ مارکیٹ میں خریداری کیلئے آئی تھیں جہاں ملزم نے ان سے چھیڑ چھاڑ اور ہراساں کرنے کی کوشش کی