لاہور ( پ ر)پاکستان کے معروف ترین برانڈباٹا پاکستان کی جانب سے راولپنڈی کی نئی پی ایس ایل فرنچائز پنڈِیز (Pindiz) کے ساتھ تین سالہ خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ معاہدہ لاہور میں ایک پروقار تقریب کے دوران طے پایاجس میں باٹا پاکستان کو 2026 سے 2028 تک پاکستان سپر لیگ (PSL) میں پنڈِیز کا آفیشل فٹ ویئر پارٹنر مقرر کر دیا گیا۔ دوران تقریب شراکت داری کے اس تاریخ ساز معاہدے کو باٹاپاکستان کی قیادت جن میں مینیجنگ ڈائریکٹر احسن عمر، فنانشل ڈائریکٹر امجد فاروق، اور جی ایم برانڈ مارکیٹنگ مشعال دانش شامل تھے، کی جانب سے حتمی شکل دی جبکہ پنڈِیز کی نمائندگی Waleeکے اونر احسن طاہر، سی او او وقاص، اور جی ایم حارث جلیل، نے کی۔