• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف سٹیز اتھارٹی جدید ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے مؤثر اور ہمہ وقت سرویلنس کو یقینی بنا رہی ہے

لاہور، (کرائم رپورٹر) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی جدید ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے صوبہ بھر میں مؤثر اور ہمہ وقت سرویلنس کو یقینی بنا رہی ہے تفصیلات کے مطابق، لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈرون ٹیم نے پتنگ بازی کی نشاندہی کی، جس پر فیلڈ پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی۔ شاد باغ، نشتر کالونی، کاہنہ اور بادامی باغ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پتنگ بازی کے واقعات کی بروقت نشاندہی کر کے متعلقہ پولیس کو اطلاع دی گئی، جس کے نتیجے میں فوری قانونی اقدامات کیے گئے
لاہور سے مزید