لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن پولیس نےنقب زنی کی وارداتوں میں مطلوب دو رکنی گینگ گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے چند روز قبل شہری کی دوکان میں گھس کر نقد رقم سمیت دیگر سامان کا صفایا کرنے والے ملزمان واحد اور عدیل کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چوری شدہ گھڑیاں،نقد رقم غیر قانونی اسلحہ سمیت آلات نقب زنی برآمد کر لیے