لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ پولیس نے پتنگ بازی و فروشی میں ملوث 21 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ترجمان کے مطابق کاہنہ پولیس نے خفیہ اطلاع اور دوران پٹرولنگ مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 19 پتنگ باز اور 2 پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے 100 سے زائد پتنگیں اور متعدد کیمیکل و ڈور کی چرخیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔