• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

70 کھرب کے نئے ہتھیار،بھارت کا جنگی جنون بے قابو ہو چکا،جاوید قصوری

لاہور(نیوز رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون بے قابو ہو چکا ہے اور وہ خطے کے امن کو شدید خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔ ایک طرف بھارت کی جانب سے 70 کھرب روپے کے نئے ہتھیار خریدنے کا اعلان کیا جا رہا ہے، جبکہ دوسری طرف خطے میں اپنی بالادستی قائم کرنے کے لیے پراکسی وار کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے آ چکا ہے اور بلوچستان میں ہونے والی تخریب کاری میں بھارتی خفیہ ایجنسی“را”اور اسرائیلی موساد کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک جو بھارت کے ساتھ دوستی کا دم بھرتے ہیں، ایران، اسرائیل جنگ میں ہندوستان کی مسلمانوں کے خلاف اسرائیل کی حمایت درحقیقت اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ بھارت، امریکہ اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ہے اور وہ ہماری سلامتی کو اندر سے نقصان پہنچانے کے لئے مختلف قسم کے حربے استعمال کرتے رہتے ہیں۔ محمد جاوید قصوری منصورہ میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
لاہور سے مزید