راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 14موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،طلائی زیورات ،مویشیوں اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک حسومیں گن پوائنٹ پرشہری سے 10ہزار روپے ،موبائل ،ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ غوثیہ چوک میں عاطف علی سے اسلحہ کی نوک پر13ہزار روپے اور موبائل ،چاندنی چوک میں تیمور خان سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ بحریہ ہائٹس میں احتشام شاہ کے فلیٹ سے4نامعلوم ملزمان اسلحہ کاخوف دلاکر4موبائل اور 30ہزار روپے ،تھانہ دھمیال کے علاقہ علامہ اقبال کالونی میں عمیر تنویر سے گن پوائنٹ پر10ہزار روپے اور موبائل ،میر حیدر کالونی میں محمدریاض سے اسلحہ کی نوک پر40ہزار روپے اور موبائل چھین لیاگیا،جامع مسجد روڈ پر شاہ نورکی دکان کے تالے توڑ کر2موبائل،ٹرانزٹ کیمپ کے قریب وقاص شاہ کے گھرسے تالے توڑ کراڑھائی لاکھ روپے ،انعامی بانڈزمالیتی 50ہزار روپے اور سونا،بی 17میں عزیزاللہ کے گھرسے ڈیڑھ لاکھ روپے ،سردار مارکیٹ کے قریب خالد کےگھر سے تالے توڑ کر70ہزار روپے،ایل سی ڈی ،سیلنڈر، میزائل پمپ ،ملک پورعزیزال میں قاسم کے دوبکرے اور ایک بکری چوری کرلی گئی ۔