راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)عید گاہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمدنقیب الرحمن نے کہا ہے کہ ربِ رحمان قرآنِ کریم میں ارشاد فر ما رہا ہے کہ اے میرے پیارے حبیب ﷺ آپ ﷺ فر ما دیجیے کہ جو کوئی مجھ اللہ کی محبت کا دعویدار ہے اس پر فرض ہے کہ وہ آپ ﷺ کی اتباع کو اختیار کرے۔محسنِ اعظمِ انسانیت ﷺ اپنی امت کو اس کیفیت میں دیکھنا چاہتے ہیں کہ ہم سب ایک دوسرے کا بہت بھلا چاہنے والے ہوں۔اِن خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ وار درسِ حدیث پاک سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ بزرگانِ دین کی خانقاہیں ایسی تربیت گاہیں ہیں، اسی سلسلہ میں یکم اپریل بدھ کو عید گاہ شریف میں ماہانہ محفل میلاد مصطفٰیٰﷺ بارھویں شریف ہو گا ۔ محفل کے اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن نے وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی، ترقی، افواجِ پاکستان کی سر بلندی، اتحاد بین المسلمین اور کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں کی ظلم و بر بریت سے نجات کے لئے خصوصی دعا کی۔