• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسٹر کے موقع پر مسیحی کچی آبادیوں کو خالی کروانا ظلم اور نا انصافی ہے ، سبط بخاری

اسلام آباد( جنگ نیو ز)ایسٹر کے موقع پر مسیحی کچی آبادیوں کو خالی کروانا ظلم اور نا انصافی ہے۔مسیحی برادری ملکی ترقی و خوشحالی سمیت ہر موقع پر قوم کے شانہ بشانہ ہوتی ہے۔ انکے تہواروں کے مواقعوں پر انھیں احترام اور انکے تقدس کا مکمل خیال ہماراقومی فریضہ ہے۔ مسیحی عبادت گاہوں اورپام سنڈے،گڈ فرائیڈے اورایسٹر کے حوالے سے اسلام آباد کے تمام چرچز پرشاندار سیکورٹی او موثر انتظامات مکمل کرنےپرپیپلزپارٹی کے رہنمااورمسیحی برادری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی،ڈی آئی جی آپریشن،ایس ایس پی آپریشننر اور تمام انتظامیہ کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہےہم مقامی پولیس انتظامیہ اور حکومت وقت اور صدر مملکت آصف علی زرداری، بلاول بھٹو کے مشکور ہیں ۔ ان خیالات کااظہارپاکستان پیپلز پارٹی پارلمینٹیرز کے سیکرٹری جنرل نیرحسین بخاری، سنٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج سید سبط الحیدر بخاری،مرکزی مسیحی رہنما راشد چوہان اور پاسٹر قیصرنےکیا۔
اسلام آباد سے مزید