راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 51 افراد کو حراست میں لے لیا، ٹیننٹ رجسٹریشن رپورٹ کی روزانہ کی بنیاد پر سینئر افسران کی جانب سے پڑتال کی جارہی ہے اس دوران گزشتہ تین روز کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر33مقدمات درج کرکے51 افراد کو حراست میں لیا گیا۔