• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوئی بیرپولیس نےملزمان مسروقہ سامان کی 90 فیصد ریکوری کرلی

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)تھانہ لوئی بیر کے ایس ایچ او فواد خالد کی قیادت میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایسا مؤثر اور مربوط کریک ڈاؤن کیا ہے جس کی مثال حالیہ عرصے میں کم ہی ملتی ہے۔ گزشتہ سات ماہ کے دوران نہ صرف جرائم پیشہ افراد کے خلاف مسلسل کارروائیاں کی گئیں بلکہ مسروقہ سامان کی 90 فیصد ریکوری بھی یقینی بنائی گئی، جو پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور بھرپور محنت کا واضح ثبوت ہے۔ عید کے ایام، 20 مارچ سے 28 مارچ کے دوران، تھانہ لوئی بیر کی حدود میں امن و امان کی صورتحال مثالی رہی۔ اس دوران نہ کوئی چوری کی واردات رپورٹ ہوئی اور نہ ہی 15 (ون فائیو) ایمرجنسی کال موصول ہوئی۔
اسلام آباد سے مزید