• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، تین ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تین ٹریفک حادثات میں ایک خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ،تھانہ نیوٹاؤن کو افتخارنسیم نے بتایاکہ میرابھتیجا عبداللہ اوراس کاکزن حسنین اعظم اپنے موٹرسائیکل پرجارہے تھے کہ شمس آباد میں ایک تیزرفتارہنڈا سوک کار نے زگ زیگ کرتے ہوئے ان کے موٹرسائیکل کوپیچھے سےٹکر ماری جوکہ روڈ پر گرتے ہوئےسیدھے فٹ پاتھ پرجالگے جس سے حسنین اعظم کی موقع پر موت واقع ہوگئی جب کہ عبداللہ ہولی فیملی ہسپتال میں دوران علاج معالجہ جاں بحق ہوگیا،تھانہ نصیرآباد کو ظفر اقبال نے بتایاکہ میں کمیٹی چوک سے بائیکیا پر سوار ہوکر26نمبر چونگی جارہاتھاکہ کوہ نور ملز سٹاپ سے تھوڑا آگے پیچھے سے کسی نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس سے میں اور بائیکیا ڈرائیور محمدعمر فاروق روڈ پر جاگرے میں بے ہوش ہوگیااور جب مجھے ہوش آیاتودیکھاکہ بائیکیا ڈرائیور موقع پر فوت ہوچکاتھا۔تھانہ مورگاہ کومحمداعجازنے بتایاکہ میں اپنی بیوی بشریٰ یاسمین اور فیملی کے دیگر ارکان مین جی ٹی روڈ کراس کررہے تھے کہ کچہری کی جانب سے ایک تیزرفتار سفیدکار نے میری بیوی اور بھتیجی کوٹکر ماری جس سے وہ دونوں زخمی ہوگئیں اور ہسپتال میں میری بیوی بشریٰ یاسمین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔
اسلام آباد سے مزید