راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا،تھانہ صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ، ملزم کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر مطابق ملزم نے 15 پر کال کی کہ 3 افراد مسلح ہو کراس سےڈکیتی کی واردات کر رہے ہیں، صادق آباد پولیس کی تحقیقات پرکوئی واقعہ نہیں پایا گیا جس پر ملزم کوگرفتارکرلیاگیا ۔