راولپنڈی، اسلام آبا د (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار ) چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کےسرغنہ کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے 6 مسروقہ سلائی مشینیں اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیا،پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم دکانوں کے تالے توڑ کر وارداتیں کرتا تھا،بنی پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے اسےگرفتار کر لیا۔ جبکہ وفاقی دارالحکومت میں ایک کار اور 4 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے جبکہ دو گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے ، کار چوری کا مقدمہ تھانہ کراچی کمپنی جبکہ موٹر سائیکل چوری کے مقدمات تھانہ کراچی کمپنی ، تھانہ سیکرٹریٹ ، تھانہ گولڑہ اور تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج کروائے گئے ، نقب زنی کے مقدمات تھانہ سیکرٹریٹ اور تھانہ سمبل میں درج کروائے گئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔