• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ نے را ولپنڈی کی قدیمی جامع مسجد کی مکمل اپ گریڈیشن کی ہدایت کردی

راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) وزیراعلی مریم نواز شریف نے راولپنڈی کی سب سے بڑی اور قدیمی جامع مسجد کی مکمل اپ گریڈیشن کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے مسجد کے لئے مکمل سکیورٹی پلان بھی طلب کرلیاہے۔جس کے بعدایم این اےطاہرہ اورنگزیب، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے قدیمی و تاریخی مرکزی جامعہ مسجد حنفیہ اور مدرسہ انوار مصطفی (ص) کا دورہ کیا۔مسجد کے شکستہ فرش،چار دیواری اور دیگر حصوں کا جائزہ لیا۔مسجد کے خطیب اور دیگر ذمہ داران نے حکومتی وفد کو جامع مسجد کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے راولپنڈی کی قدیمی و تاریخی مسجد کی مرمت اور تزئین نو کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف اللہ کے گھروں کی تعمیر و توسیع اور مرمت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
اسلام آباد سے مزید