• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کچی آبادیوں کو مسمار کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے، جے سالک

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر جے سالک نے اپیل کی ہے کہ حکومت کچی آبادیوں کو مسمار کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے، کچی آبادیوں کے مکینوں کے سروں سے چھت نہ چھینی جائے۔ مسیحی پرامن اور پاکستان کے مساوی شہری ہیں۔ حکومت انکے گھر مسمار کرنے کی بجائے انہیں باعز ت رہائش مہیا کرے اور ان بستیوں کو مالکانہ حقوق دیتے ہوئے ان میں تمام ضروری سہولیات مہیا کرے۔ مسیحوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر اتوار کو اسلام آباد کی کچی آبادیوں رمشا کالونی، مسکین کالونی سمیت بیشتر دیگر کالونیوں کے ہزاروں رہائشیوں اور مقامی مذہبی راہنماؤں کے ہمراہ مذہبی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر جے سالک نے اپنے خصوصی پیغام میں لوگوں کو پرامن اور ملکی سلامتی کیلئے دعا گو رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ میرا پختہ یقین ہے کہ حکومت اسلام آباد کی کچی آبادیوں کو خالی کروانے کے فیصلے پر نظرثانی کر تے ہوئے اس پر عملدرآمد سے گریز کریگی۔
اسلام آباد سے مزید