راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) کارکنان پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی مکمل عقیدت واحترام سے منائیں گے۔ 4 اپریل ہفتہ کوپیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے زیر اہتمام تقریب پھانسی گھاٹ سابقہ ڈسٹرکٹ جیل کے مقام پرہوگی۔ صبح 11 بجے اجتماعی فاتحہ خوانی کی جائے گی اور جائے شہادت پر پھول چڑھائیں جائیں گے۔31 مارچ منگل ڈھوک مٹکال رہائش گاہ راجہ الطاف حسین، یکم اپریل بدھ خیابان سر سید دفتر ملک آصف اکبر 2 اپریل جمعرات صادق آباد دفتر ٹھکیدار جمیل اختر قریشی کی جانب سے دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔ 4 اپریل ہفتہ کی شام 4 بجے راولپنڈی آرٹ کونسل میں بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی یاد میں سیمینار ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے زیراہتمام اجلاس میں کیا گیا۔جس سے پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر رانا رفاقت علی، راجہ الطاف حسین چودھری افتخار احمد جمیل اختر قریشی ناصر میر شیراز کیانی سہیل مختار چوہدری بنارس نوید کنول اسد جمیل قریشی چوہدری عبد الرحمن توکلی ملک صبیح نواز بوبی عمیر سلیم ملک ذوالفقار اعوان سردار ناصر محمود پہلوان راجہ پرویز شفیق جدون ملک صادق اعوان ثاقب ریاض ندیم اعوان ملک صغیر شیخ یاسر رانا شوکت وسیم خان کامران کریم امجد بٹ کوثر بٹ مجید میر شہباز شاہ آصف خان شیخ ایوب شیخ رمضان شعبہ خواتین کی شازیہ بتول عذرا یونس سعیدہ بی بی نے بھی خطاب کیا۔