• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی کی خلاف ورزی، لاہور قلندرز کا ایکشن شاہین آفریدی پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد

کراچی(عبدالماجد بھٹی) فاسٹ بولر نسیم شاہ پر دو کروڑ روپے جرمانے کے چند گھنٹے بعد پاکستان کے ایک اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پر ان کی پاکستان سپر لیگ ٹیم نے ڈسپلن توڑنے پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔لاہور قلندرز نے لاہور کے فائیو اسٹار ہوٹل میں سیکورٹی کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئےرضاکارانہ طور پر اپنے کپتان اور پاکستان کے ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کو واقعےمیں ملوث ہونے پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ پیر کی شب لاہور قلندرز نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز نے اپنے تمام تر تحفظات کے ساتھ اپنی اندرونی کارروائی سے پی سی بی کا آگاہ کر دیا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید