کراچی (اسٹاف رپورٹر)کوکین کوئین انمول عرف پنکی کےقومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق انمول عرف پنکی نے17اپریل 2018کو کراچی سے پاسپورٹ حاصل کیا اور17 اپریل 2023کو پنکی کا پاسپورٹ زائد المیعاد ہوگیا ۔ انمول عرف پنکی نے قومی شناختی کارڈ بھی کراچی سے 6 دسمبر 2016 میں حاصل کیا ، پنکی کے قومی شناختی کارڈ پر2 پتے درج ہیں موجودہ پتہ فلیٹ نمبرسی ون اے ون کمپلس ابوالحسن اصفہانی روڈ اورمستقل پتہ مکان نمبر180بلوچ پاڑا جہانگیرروڈ درج ہے،تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنکی نے نام تبدیل کر کے ایک اور شناختی کارڈ بنوانے کی بھی کوشش کی تھی تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنکی کی سفری تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔