• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کی بجائے مقامی وسائل پر انحصار کیا جائے، فضل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے اعزاز میں پاکستان کے معروف بزنس مین عارف حبیب کی جانب سے ظہرانے میں ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی بجائے مقامی وسائل پر انحصار کیا جائے، ملک کے تاجروں پر اعتماد کیا جائے۔جے یوآئی میڈیا سیل سندھ کے مطابق عارف حبیب کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ظہرانہ میں کراچی کے معروف تاجر بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ملاقات میں پاکستان کے معاشی حالات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ ، خالد تواب، عبدالصمد حبیب، حاجی عثمان غنی، انجینئر ضیاء الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو و دیگر بھی شامل تھے۔
اہم خبریں سے مزید