• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انمول پنکی کی گرفتاری، کراچی پولیس اہلکار کرائے کے مکان میں یونیورسٹی طلبہ کا روپ دھار کر ملزمہ کی نقل و حرکت کی ریکی کرتے رہے

لاہور( کر ائم رپو رٹرسے)لاہور میں منشیات فروشی میں مطلوب ملزم انمول عرف پنکی کی گرفتاری سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری کیلئے کراچی پولیس کی ایک مختصر خفیہ ٹیم لاہور پہنچی تھی جس نے کئی روز تک انتہائی محتاط انداز میں کارروائی کی۔ذرائع کے مطابق کراچی پولیس اہلکار پنکی کے گھر نو اب ٹا ئو ن کے قریب کرائے کے مکان میں مقیم رہے اور یونیورسٹی طلبہ کا روپ دھار کر ملزمہ کی نقل و حرکت کی ریکی کرتے رہے۔ پولیس ٹیم نے ایک لڑکی کے ذریعے ملزمہ کے گھر خریداری کے بہانے بھی رسائی حاصل کی تاکہ مطلوبہ معلومات اکٹھی کی جا سکیں۔
اہم خبریں سے مزید