• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عازمینِ حج کیلئے آرام و آسائش کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے، سردار یوسف

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار یوسف نے اتوار کے روز عزیزیہ میں قائم پاکستان حج مشن کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور حج انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا بھی ان کے ہمراہ تھے، وفاقی وزیر نے کہا کہ عازمینِ حج کیلئے آرام و آسائش کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے، متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شکایات کے ازالے کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ حجاج کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو، چیف کوآرڈینیٹر مکہ ڈاکٹر مرزا علی محسود، کوآرڈینیٹر مکہ ذولقفقار خان، ڈائریکٹر مکہ عارف راؤ، جبکہ مدینہ منورہ سے زوم کے ذریعے ڈائریکٹر حج مدینہ زاہد سہیل، کوآرڈینیٹر مدینہ کاشف حسین اور دیگر اعلیٰ حکام نے وفاقی وزیر کو مختلف شعبوں کی کارکردگی اور انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔و
اہم خبریں سے مزید