• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شپنگ کمپنیوں کا سڑکوں کا استعمال، خلیج میں مال برداری کرائے آسمان پر

کراچی (نیوز ڈیسک) شپنگ کمپنیوں کا سڑکوں کا استعمال، خلیج میں مال برداری کرائے آسمان پر، ایران جنگ کے باعث ہرمز کے قریب سمندری راستے شدید متاثر، کنٹینر شپنگ کی لاگت وبا کے دور سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ شپنگ کمپنیوں کا کہنا ہے سپلائی چین بری طرح متاثر، تاخیر بڑھ گئی ہے اور کاروباری اداروں کو اضافی لاگت برداشت کرنا پڑ رہی ہے۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق خلیجی خطے میں مال برداری کے کرائے (فریٹ ریٹس) میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے کیونکہ شپنگ کمپنیاں سامان کی ترسیل کے لیے سمندری راستوں کے بجائے زمینی نقل و حمل پر انحصار بڑھا رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے باعث آبنائے ہرمز کے قریب سمندری راستوں میں شدید رکاوٹ پیدا ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں جہاز رانی متاثر اور بندرگاہوں پر شدید دباؤ بڑھ گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق چین کے شہر شنگھائی سے خلیجی ممالک تک ایک 20 فٹ کنٹینر کی ترسیل کی لاگت چند دنوں میں کئی گنا بڑھ گئی ہے اور یہ سطح اب کورونا وبا کے دوران ریکارڈ کی گئی بلند ترین قیمتوں سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔

اہم خبریں سے مزید