کراچی(اسٹاف رپورٹر) گھگر پھاٹک کے قریب مبینہ طور پر ڈکیتی مزاحمت پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکےمسجد کے پیش امام کو قتل کردیا ،تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹائون تھانہ کی حدود گھگر پھاٹک پل کے قریب مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے40 سالہ فتح محمد ولد ادریس کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ،فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کیا اور کرائم سین یونٹ کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کئے ،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے۔ڈی ایس پی اسٹیل ٹائون شوکت علی ملہان کا کہنا ہےکہ قتل کے محرکات کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ واقعہ آیا ذاتی دشمنی کا ہے یا ڈکیتی مزاحمت کا،ایس ایچ او تھانہ اسٹیل ٹائون گلزار تنیو نے بتایا ہے کہ مقتول پورٹ قاسم کے ولی گودام کی مسجد کاپیش امام تھا،اتوار کو موٹر سائیکل پر جارہا تھا مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیااور موقع سے فرار ہوگئے۔