کراچی (اسد ابن حسن) ہنڈی حوالہ کے ملزمان کی فائننشل اسکروٹنی، ٹیکنیکل انیلسز اور دیگر شواہد کی بنیاد پر ڈیفنس کے علاقے بدر کمرشل پر قائم نجی بینک پر چھاپے کے دوران برانچ مینیجر محمد ثاقب کو گرفتار کرلیا گیا ، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ وہ اور اس کے دوسرے ساتھی ہنڈی حوالہ میں سہولت کاری اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج آپریشن میں ملوث تھے۔