• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹ ڈالنے کی کم از کم 25 سال کرنے کی تجویز بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، پی ٹی آئی

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ کی جانب سے مجوزہ 28ویں آئینی ترمیم کے تحت ووٹ ڈالنے کی کم از کم عمر 18سے بڑھا کر 25سال کرنے کی تجویز کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’’بوکھلاہٹ پر مبنی کوشش‘‘ قرار دیا ہے۔ اور کہا کہ 18 سال یا اس سے زائد کے ہر پاکستانی کے بنیادی حقِ رائے دہی کا دفاع کرتے رہیں گے ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں تجویز دی تھی کہ ووٹ ڈالنے کی عمر کو الیکشن لڑنے کی اہلیت کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے تاکہ ووٹرز میں ’’پختگی‘‘ یقینی بنائی جا سکے۔

اہم خبریں سے مزید