کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئر مین آفاق احمد نے کہا ہے کہ 28ویں ترمیم میں شہری سندھ کے حقوق کو اآئینی تحفظ دیا جائے اور NFCایوارڈ میں شہری سندھ کے 40فیصد حصے کو آئینی تحفظ دیا جائے28ویں ترمیم میں اگر مہاجروں اور شہری سندھ کے مفادات کو آئینی تحفظ نہ دیا تو ہمیں 28ویں ترمیم سے کوئی دلچسپی نہیں ہونی چاہئے۔ آفاق احمد نے ضلع وسطی میں کارکنان و زمہ داران کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان میں بسنے والی دیگر قومیتوں کی طرح مہاجر ایک علیحدہ قوم ہے، جو مشترکہ نفسیاتی ردِ ؑعمل اور معاشی مفادات کے علاوہ مفصل زبان اور مہذب و پر وقار ثقافت رکھتی ہے۔