• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو کا ڈرامہ ہمراہی،ابتدائی اقساط سے ہی دنیا بھر میں دھوم، ایوب کھوسہ

کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر )صدارتی ایوارڈ یافتہ فلم و ٹی وی اداکار ایوب کھوسہ نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیو کے ڈرامے ہمراہی میں ’’لالا،، کے کردار کو بہت پذیرائی مل رہی، ڈرامے کی ابتدائی اقساط نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی ہے۔ دانش تیمور اور شہزاد نواز نے لاجواب پرفارمنس دی، بابر جاوید کی ڈائریکشن نے ناظرین کے دل جیت لئے۔ ہمراہی مقبولیت کے مزید ریکارڈ قائم کرے گا۔تفصیلات کے مطابق فلم و ٹیلیویژن کے منجھے ہوئے سینئر اداکار ایوب کھوسہ کو جیو کی نئی ڈراما سیریل ہمراہی میں ’’لالا،، کے دبنگ کردار میں بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ایوب کھوسہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ہمراہی میں میرا ادا کیا گیا کردار ’’لالا،، کا شاندار رسپانس مل رہا ہے۔ مجھے مختلف شہروں اور بیرون ملک سے مداحوں کی کالز اور تعریفی پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ ہمراہی، میں بابر جاوید نے عمدہ ڈائریکشن دی ہے۔ تمام فنکاروں سے جم کر اداکاری کروائی ہے۔ ڈرامے کا پروڈکشن لیول بھی عالمی معیار کا ہے۔ دانش تیمور اور شہزاد نواز نے اپنے اپنے کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرا ہے، یہی وجہ ہے کہ ابتدائی دو اقساط کو سوشل میڈیا دو کروڑ سے زیادہ ناظرین نے دیکھا ہے۔ایوب کھوسہ نے بتایا کہ 2026 میرے لئے بہت ساری کامیابیاں لے کر آیا ہے۔ میرے دو تین ڈرامے مختلف ٹی وی چینلز پرآن ائیر ہیں۔اور ماہرہ خان کی فلم آگ لگے بستی میں میرے کام کو سراہا جارہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید