پشاور(این این آئی)یونائیٹڈ فرنٹ ایسوسی ایشن اف ایجوکیشن اور این ای سی، پی ایس اے، ای ائی او، پیما، ایپسیما ایسوسییشن پر مشتمل متحدہ الائس اور پرائیویٹ ایجوکیشن کونسل نے خیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے نافذ کیے گئے نئے اور شفاف کلسٹر امتحانی نظام کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے پشاور پریس کلب میں پرائیویٹ ایجوکیشن کونسل کے سربراہ نظر حسین نے کونسل کے دیگر اراکین جن میں چیئرمین فضل حسین گل نبی موسی زئی اور دیگر ارکان شامل تھے کہ ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی محکمہ تعلیم اور بورڈ انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اصلاحی اقدامات کی پرائیویٹ ایجوکیشن سیکٹر کی یونائٹڈ فرینڈ مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے انہوں نے کہا کہ اج ہمارے ملک میں طلبا کو نمبروں کی دوڑ کی شاہراہ پر ڈال کر انہیں حرص و لالچ کا درس دیا جا رہا تھا نقل و ناجائز ذرائع کی وجہ سے ملک میں نااہل ڈاکٹر، نااہل وکیل، نااہل انجینیئر اور نااہل اساتزہ کی کھیپ تیار ہو رہی تھی لیکن صوبائی حکومت نے محکمہ تعلیم کی مدد سے امتحانات کے لیے جو شفاف کلسٹر امتحانی سسٹم متعارف کرایا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔