• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت بنوقابل انٹری ٹسٹ مردان سپورٹس کمپلیکس میں 13جون کو ہوگا،خالدوقاص

پشاور( لیڈی رپورٹر)الخدمت بنوقابل پروگرام کے تحت مردان اسپورٹس کمپلیکس میں 13جون کو ہونے والے الخدمت بنو قابل اپٹیٹیوڈ ٹسٹ کی تیاریاں تیز کردی گئی ۔ٹسٹ میں ضلع مردان ,صوابی,نوشہرہ اور چارسدہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں طلبہ وطالبات شریک ہوں گے۔الخدمت بنوقابل انٹری ٹسٹ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی عبدالواسع نےمردان سپورٹس کمپلیکس مردان کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا وسطی وجنوبی کے صدر خالد وقاص،ریجنل منیجر ڈاکٹر شکیل احمد ،جماعت اسلامی ضلع مردان کے امیر غلام رسول,جنرل سیکرٹری سعیداخترایڈوکیٹ,سابق تحصیل ناظم ابراہیم بلند,صوبائی نائب صدر تاج الملوک اور الخدمت کے صوبائی و ضلعی ذمہ داران بھی ہمراہ تھے۔
پشاور سے مزید