• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنٹرل جیل میں کھلی کچہری، قید یوں کےمسائل حل کرنے کی یقین دہانی

پشاور (نیوزرپورٹر) سنٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کو مفت قانونی معاونت کی فراہمی اور انہیں اپنے مسائل متعلقہ حکام کے سامنے براہِ راست پیش کرنے کا موقع دینے کے لیے ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر محکمہ جیل خانہ جات، پراسیکیوشن اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور قیدیوں کے مسائل سنے۔ کھلی کچہری میں انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا ریحان گل خٹک، ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن محمد رفیق خان، ڈائریکٹر لیگل میاں عزیز، ڈی آئی جی جوڈیشل امین شعیب، ڈی آئی جی جیل خانہ جات پشاور ریجن بیت اللہ خان، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جاوید سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل پشاور محمد وسیم خان نے شرکاء کو اس اقدام کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد قیدیوں کو ان کے قانونی حقوق سے متعلق رہنمائی فراہم کرنا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔اس موقع پر قیدیوں نے اپنے قانونی اور انتظامی نوعیت کے مسائل حکام کے سامنے پیش کیے۔ ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن محمد رفیق خان نے قیدیوں کو یقین دلایا کہ پراسیکیوشن سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
پشاور سے مزید