پشاور ( لیڈی رپورٹر) ایک گروپ کی جانب سے انویسٹمنٹ کے نام پر بیواؤں یتیموں اور سفید پوش لوگوں سے اربوں روپے کی رقم سرمایہ کاری اور ماہانہ منافع کا جھانسہ دے کر لوٹ مار کرنے والی کمپنی کے مالکان کے منظر عام سے غائب ہونے خلاف پشاور پریس کلب میں خیبر پختون خوا، پنجاب اور دیگر علاقوں کے متاثرین نے جن کی قیادت کرنل وحید اللہ کر رہے تھے نے آرمی چیف وزیراعظم اور پی ڈی اے اور نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی اربوں روپے کی انویسٹمنٹ کے نام پر لوٹی گئی رقم انہیں واپس دلائی جائے انہوں نے کہا کہ 091 مال کے نام پر ان سےگروپ کے سربراہان نے کروڑوں روپے اکٹھے کیے لیکن ان کو قبضہ فراہم نہیں کیا جا رہا ۔ کرنل وحید اللہ نے کہا کہ پی ڈی اے نے باقاعدہ این او سی فراہم کی ہے ہم نے قانونی طریقے سے انویسٹمنٹ کی ہے لیکن ہماری انویسٹمنٹ ہمیں ڈوبتی ہوئی نظر اآہی ہے ہم چاہتے ہیں کہ زیرو91تعمیر ہو اور ہمارا کاروباری زندگی چلے لیکن ایسا ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی گروپ سے کوئی تعلق نہیں۔