پشاور ( لیڈی رپورٹر)اگر پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ہیلتھ سیکرٹری کی جانب سے پیش کی گئی سمری پروپوزل کے مطابق ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں 40 سے 50 فیصد اضافے پر عملدرآمد نہ کیا تو پورے خیبر پختون خوا میں ہسپتالوں کی تالہ بندی کی جائے گی اور اس مرتبہ ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ ہم سڑکوں پر احتجاج کرینگے جبکہ چیف منسٹر سیکرٹریٹ، ہیلتھ منسٹر آفس، فنانس ڈیپارٹمنٹ کا بھی گھیراؤکیا جائے گا، لیکن عوام کو ایمرجنسی کور میں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے صدرڈاکٹر عدنان نے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن لیڈی ریڈنگ ہاسپٹل کے چیئرمین ڈاکٹر بابر اور خیبر ٹیچنگ ہاسپٹل پشاور کے چیئرمین ڈاکٹر مامون اور دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔