• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں انتہائی مخدوش اور خطرناک 54 عمارتوں کو فوری گرانے کا فیصلہ

کراچی(طاہر عزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی میں انتہائی مخدوش اور خطرناک54 عمارتوں کو فوری گرانے کا فیصلہ کیا ہے دوسرے مرحلے میں خطرناک قراردی گئی 372کےخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوٹو نے نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاسروے کے دوران610عمارتوں کو خطرناک قراردیا گیا تھاجن میں سےمعمولی خلاف ورزی اور نقائص کو دور کرنے کے بعد 70عمارتیں ڈی لسٹ کر دی گئیں بقیہ 540رہ گئیں ان میں 68انتہائی خطرناک تھیں میرے آنے سےپہلے 9عمارتیں توڑدی گئیں5میرے آنے کے بعد اب تک گرائی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری عمارت کو ڈس مینٹل کرنا ہوتا ہے54جوکہ موسٹ ڈینجرس بلڈنگ ہیں اتنی بڑی تعداد اور ایک ساتھ آپریشن کے لئےادارے کے پاس مطلوبہ مشینری اور عملہ نہ ہونے کے باعث ہم نے ٹینڈر کر دیئے ہیں اور ہفتہ دس دن میں انہیں گرانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں جن 372بلڈنگزکےخلاف کارروائی کی جائےگی ان عمارتوںکا بڑا مسلئہ انہیں خالی کرانا ہے۔

اہم خبریں سے مزید