• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہ ہونے پر بہنوں کا کارکنوں کے ہمراہ دھرنا

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) عمران خان اور بشریٰ بی بی سے کسی فیملی ممبر یا پارٹی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی ،ملاقات نہ ہونے پربانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے کارکنوں کے ہمراہ گورکھ پور ناکے پر دھرنا دے دیا،منگل کو عمران خان اور ان کی اہلیہ سے فیملی ارکان اور دیگر کی ملاقاتوں کادن تھا،لیکن جیل انتظامیہ نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ سے کسی کوملاقات کی اجازت نہ دی ، تاہم ذرائع کاکہنا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروادی گئی ،جوجیل کے کانفرنس روم میں آدھے گھنٹے تک جاری رہی ،ادھر منگل کو بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کیلئے ان کی بہنیں علیمہ خان ،ڈاکٹر عظمیٰ خان اور نورین خان اڈیالہ روڈ پہنچیں جہاں انہیں گورکھ پور میں لگائے گئے پولیس ناکے پر روک لیاگیا۔

اہم خبریں سے مزید