کراچی(اسٹاف رپورٹر)نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے ملی یکجہتی کونسل آفس کا دورہ کیا اور مرکزی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان مفتی گلزار احمد نعیمی سے اہم ملاقات میں قائدین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کونسل کی آئندہ سرگرمیوں،تنظیمی معاملات اور موجودہ بین الاقوامی صورتحال پر غور کیا ،ملاقات کے دوران قائدین نے کہا کہ ایران، امریکا اور اسرائیل کے مابین جاری جنگ کی طوالت کے پیش نظر عالم اسلام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے لہٰذا ملی یکجہتی کونسل کو فوری طور پر عملی اقدامات کی ضرورت ہے ،قائدین نے تجویز پیش کی کہ 4 اپریل 2026 کو ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مرکزی مجلسِ عاملہ کا آن لائن اجلاس طلب کیا جائے ۔