• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اسرائیل اور ایران جنگ کا خاتمہ ڈائیلاگ سے ممکن، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ایران میں اسرائیل اور امریکی بمباری سے ایرانی پورٹ بندر عباس پر شہید ہونے والے مرچنٹ نیوی سے وابستہ پاکستانی شہری یاسر خان کی ماڑی پوڑ یونس آباد میں نماز جنازہ میں شرکت اور شہید کے اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت کی، اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج شہید کی نماز جنازہ ادا کی گئی،جنازہ 8 سے 10 روز بعد پاکستان آیا،حکومت پاکستان کو چاہیے تھا میت جلد پاکستان لائی جاتی۔ہم اسرائیل اور امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس مشکل اور کٹھن وقت میں ہم ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کرتے ہیں جو امریکی و اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں،عالمی برادری کی اس جنگ پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے،امریکا اور اسرائیل تمام قوانین کو بالائے طاق رکھ کر ایران پرحملے کررہے ہیں،اقوام متحدہ اورعالمی عدالت انصاف کہاں ہیں،امریکا اسرائیل اور ایران جنگ کا خاتمہ ڈائیلاگ سے ممکن ہے، پاکستان کی اس حوالے سے سفارت کاری کی کوششوں کو سراہتے ہیں،امریکا اور اسرائیل یہ جنگ ہار گئے ہیں ،ایران جیت چکا ہے، نماز جنازہ میں امیر ضلع کیماڑی فضل احد، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، ناظم علاقہ ریاض اور دیگر نے شرکت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید