کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی شعبہ حج کے تحت عازمین حج کا تربیتی اجتماع ہفتہ 4اپریل کو سہ پہر4بجے سے نماز مغرب تک ادارہ نور حق میں ہوگا، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان خصوصی خطاب جبکہ شیخ الحدیث مفتی عطاء الرحمنٰ، نگراں شعبہ حج انجینئر صابر احمد بھی خطاب کریں گے۔