• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس کی جانب سے شہر بھر میں غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس کی حامل گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے،شہرکے مختلف علاقوں کلفٹن تین تلوار ، شاہراہ قائدین اللہ والی چورنگی، اورنگی ٹاؤن چوک ، ناظم آباد پیٹرول پمپ چورنگی حکیم ابن سینا روڈ ، چمڑا چورنگی ، نیشنل ہائی وے، پورٹ قاسم چوک ، ماڑی پور روڈ سچل مزار،میری ویدرکلاک ٹاور پر ضلع میں ٹریفک پولیس ، ضلعی پولیس ، ایکسائز پولیس، ڈرائیونگ لائسنس برانچ اور سی پی ایل سی کی جانب سے ناکہ لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کا آغاز کیا گیا ، روزانہ دو گھنٹے صبح 10 بجے سے 12 بجے مشترکہ کارروائی کی جائے گی،ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نےمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دو بنیادی چیزوں پر کریک ڈاؤں کیا جا رہا ہے، حکومت سے منظور شدہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس ہر صورت لگانی ہے اور دوسرا ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہے، انہوں نے بتایاکہ کچھ ہی دیرمیں ٹریفک پولیس نے درجنوں گاڑیاں پکڑ لی ہیں جن پرنمبرپلیٹس ہی نصب نہیں ہیں، اگرشہریوں کے پاس تمام دستاویزات اور پاس اصل نمبر پلیٹس موجود ہیں وہ ٹریفک پولیس کودکھا کراپنی گاڑیاں لے جائیں بصورت دیگر ان گاڑیوں کوضبط کرکے گاڑیوں کو عدالت کے حوالے کردیا جائے گا اورپھر عدالت گاڑی اسی ہی شخص کو دے گی جس کے نام پر گاڑی رجسٹرڈ ہو گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید