کراچی(جنگ نیوز) تجاوزات کے نام پر مرکزی انجمن اخبار فروشاں حلقہ صدر کے اخبار فروشوں کو بے روزگار کیا جا رہا ہے،انتظامیہ نے اپنارویہ تبدیلنہ کیاتو سخت لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،جب بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن ہوتا ہے توٹھیلو اور پتھاروں کے ساتھ اخبار فروشوں کے اسٹالوں کو بھی ہٹا دیا جاتا ہے جب کہ اخبار فروش قانونی تقاضوں اور انتظامی تعاون کے ساتھ ہمیشہ تیار رہتے ہیں،بعد ازاں اخبار مارکیٹ میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت اقبال نون جو عمرہ ادائیگی پر ہیں نے موبائل فون کے ذریعے کی،اجلاس میں جنرل سیکرٹری حمید ڈاڈا۔ سینیئر نائب صدر چوہدری نذیر۔نائب صدر مشتاق میمن۔فائننس سیکرٹری ناصر نثاراور اخبار فروشوں کی کثیر تعداد نے صدر اقبال نون کو تفصیل سے اگاہ کیا۔ مرکزی کمیٹی نےاخبار فروشوں کے اسٹال ہٹانے پر سخت مذمت کی اور کہا کہ انتظامیہ نے اپنارویہ تبدیل نہ کیا تو سخت لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔