• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپلا کے عہدیداروں کیخلاف شوکاز نوٹس قابل مزمت ہیں، انجمن اساتذہ جامعہ کراچی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ کی طرف سے سپلا سندھ کے صدر منور عباس اور سیکریٹری غلام مصطفی کاکا کے خلاف جاری کیے گئے شوکاز نوٹسز کی سخت مذمت کی جاتی ہے،انجمن اساتذہ کے صدر غفران عالم نے اپنے بیان میں کہا کہ کالجز اور اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل کے بجائے ان مسائل کی نشاندہی کرنے والی اساتذہ قیادت کے خلاف انتقامی کارروائیاں نہ صرف غیر جمہوری بلکہ تعلیمی ماحول کو خراب کرنے کے مترادف بھی ہیں، انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نےوزیر تعلیم سندھ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ وہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیں، شوکاز نوٹسز واپس لیے جائیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید