• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینکر مافیا حکومتی سرپرستی میں اربوں کما رہا ہے، عوام پانی سے محروم، منعم ظفر

کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کراچی میں پانی کے دیرینہ بحران اور کے فور منصوبے کے مسلسل تعطل کے شکار رہنے کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور ن لیگ کراچی میں پانی کا بحران پیدا کرکے مگر مچھ کے آنسو بہاتی ہیں، تینوں جماعتوں کا حکومتی اتحاد کے فور منصوبے کی راہ میں 20 سال سے رکاوٹ بنا ہوا ہے، جبکہ حکومتی سرپرستی میں ٹینکر مافیا اربوں کما رہا ہے اور کراچی کے عوام پانی سے محروم ہیں،منعم ظفر نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ کے فور منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہوگا اور جو منصوبہ 2028 میں مکمل ہونا تھا اب 2029 تک بھی مکمل نہیں ہوسکے گا یہ اہل کراچی کے ساتھ بڑا ظلم ہے، سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے کے تھری منصوبہ مقررہ مدت سے پہلے اور کم لاگت میں مکمل کیا تھا، جبکہ کے فور منصوبے کو 20سال گزرنے کے باوجود مکمل نہیں کیا جاسکا اور اس کا 3مرتبہ افتتاح کیا جاچکا ہے،کراچی کی نصف سے زائد آبادی آج بھی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید