• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، پنکی کے ساتھیوں کو پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کوشوکاز نوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مقامی عدالت نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف دو مقدمات میں انمول کے ساتھیوں کو پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل کوشوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی طور پر پیش ہو کر وضاحت کریں کہ ملزمان کو پیش کیوں نہیں کیا،وکیل صفائی نے کہا کہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیشی سے استثنی دیاتھا،عدالت کا کہنا تھا کہ دیگر ملزموں کو پیش نہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے،تفتیشی افسر کی جانب سے چالان پیش کرنے کےلئے مہلت کی استدعا کی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید