• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، ایم ڈبلیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر کاظم عباس نے شورہ اجلاس سے خطا بکرتے ہوے کہا ہےکہ کراچی میں شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اولین ذمہ داری ہے، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے عوام کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہےجبکہ مزاحمت کرنے والے شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی یا قتل کیے جانے کے افسوسناک واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید