کراچی (جنگ نیوز) صحافی ایکشن کمیٹی کی جانب سےجرنلسٹس ہاؤسنگ اسکیم بلاک 68ہاکس بے میں تجاوزات قائم ہونے اور انیکسی میں توڑ پھوڑ اور دروازہ اکھاڑنے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور ہاؤسنگ اسکیم کو محفوظ بنانے کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کیلئے ایل ڈی اے پردباؤ ڈالنے کا مطالبہ کی گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہاؤسنگ اسکیم کی حدود میں قائم غیر قانونی کمرشل واٹر پروجیکٹ کا انکشاف ہوا، جرنلسٹس ایکشن کمیٹی نے اسے سنگین صورت حال قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایل ڈی اے کی جانب سےکی گئی مارکنگ کو مٹانے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔ ایکشن کمیٹی نے کراچی پریس کلب اور حکومت سندھ ،صدر پاکستان آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی ہے کہ صحافی ہاؤسنگ اسکیم بلاک 68کی تعمیرو ترقی میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے حفاظتی دیوار، اسکیم کے بنیادی ڈھانچے سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔